امریکی صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی کے درمیان کل بوسان میں ملاقات ہو گی

Oct 29, 2025 | 20:30:PM
امریکی صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی کے درمیان کل بوسان میں ملاقات ہو گی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)چینی وزارت خارجہ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کل (جمعرات) کو جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، جہاں دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان گُو جیا کن نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان سربراہی سطح کی سفارت کاری دونوں ممالک کے تعلقات میں راہنمائی کا اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ترجمان کے مطابق، بوسان میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنما چین- امریکہ تعلقات کے اسٹریٹجک اور طویل المدتی پہلوؤں سمیت عالمی اور علاقائی نوعیت کے اہم امور پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔

انہوں نے کہاہم امریکہ کے ساتھ مل کر اس ملاقات کو کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہیں، تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کے استحکام اور مثبت پیشرفت کے لیے نئی راہیں کھل سکیں۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق، صدر شی جن پنگ جمعرات سے ہفتے تک جنوبی کوریا کے دورے پر ہوں گے، جہاں وہ 32ویں اے پی ای سی اقتصادی سربراہ اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ صدر لی جے میونگ کی دعوت پر سرکاری دورہ بھی کریں گے۔

یہ ملاقات خطے میں بڑھتی ہوئی سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں ایک اہم پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔
 

یہ بھی پڑھیں :سہیل آفریدی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے ہیں :بیرسٹر عقیل