سہیل آفریدی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے ہیں :بیرسٹر عقیل 

Oct 29, 2025 | 19:13:PM
سہیل آفریدی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے ہیں :بیرسٹر عقیل 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر مملکت برائے قانون وانصاف بیرسٹر عقیل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی اپنے حلف کی خلاف ورزی کررہے ہیں، سہیل آفریدی نے ہٹ دھرمی کی مثال قائم کی، وزیراعلی کے پی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سہیل آفریدی صرف بانی پی ٹی آئی کا قانون مانتے ہیں ،سہیل آفریدی کو عوام کے فلاح وبہبود پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے ،سہیل آفریدی جیل میں بیٹھے شخص کے عشق میں مبتلا ہیں ۔

بیرسٹر عقیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عدالتی فیصلوں کی وجہ سے جیل میں قید ہیں ، بانی پی ٹی آئی بہت سے مقدمات میں مجرم اور سزا یافتہ ہیں، بانی پی ٹی آئی کو آئین وقانون پر عمل کرنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ اڈیالہ سے صادر احکامات پر کمیٹیوں سے استعفے دیئے گئے ،آئین سزا یافتہ مجرم کو حکومتی امور میں مداخلت کی اجازات نہیں دیتی، سزا یافتہ شخص کے مشوروں پر عمل کرنا آئین کے منافی نہیں ؟وزیراعلیٰ کے پی کی طرف سے کابینہ تشکیل نہ کرنا آئین کے منافی ہے،آئین اور قانون کی پابندی ہم سب پر لازم ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سیاست یا مذہب کی آڑ میں انتہا پسندی قبول نہیں: وزیراعلیٰ مریم نواز