آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ ، پہلے سیمی فائنل میں آج انگلینڈ اور جنوبی افریقہ مدمقابل

Oct 29, 2025 | 10:45:AM
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ ، پہلے سیمی فائنل میں آج انگلینڈ اور جنوبی افریقہ مدمقابل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈکپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

 انگلش ٹیم کو میگا ایونٹ کے گروپ مرحلے میں صرف ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے لورا وولوارٹ 301 رنز کے ساتھ نمایاں ہیں تاہم ٹیم کی کارکردگی ملی جلی رہی۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کر دیا

جنوبی افریقی ٹیم  اپنے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں آسٹریلیا کے خلاف صرف 97 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور میزبان بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا نے ایونٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے اس مرحلے میں رسائی حاصل کی ہے۔

7 مرتبہ کی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم گروپ مرحلے میں اپنی 6 کامیابیوں اور ایک میچ بارش سے منسوخ ہونے کے بعد واضح طور پر فیورٹ ہے۔

بھارت سے سیمی فائنل ممبئی کے ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کا فیصلہ کن ٹاکرا اتوار کو ممبئی کے ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم میں ہی ہونا ہے۔