جماعت اسلامی کا مارچ امریکا کیلئے واضح پیغام ہے، سربراہ حماس

Oct 29, 2023 | 18:46:PM
جماعت اسلامی کا مارچ امریکا کیلئے واضح پیغام ہے، سربراہ حماس
کیپشن: اسماعیل ہانیہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے مارچ پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ میں فلسطین اور غزہ کے عوام کی جانب سے آپ کو سلام پیش کرتا ہوں، آپ کا یہ عظیم الشان اقصی مارچ جو جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی قیادت میں اسلام آباد میں ہوا،ایک جانب امریکا کیلئے پیغام ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ غزہ کے عوام کے قتل عام کیلئے حمایت کا اعلان کیا اور غزہ کے بچوں، خواتین اور بوڑھوں کے عام کیلئے ہر قسم کا اسلحہ اسرائیل کو فراہم کیا۔
اسماعیل ہانیہ کا کہناتھا کہ دوسری جانب یہ اسرائیل کی ناجائز غاصب حکومت کیلئے پیغام ہے کہ فلسطین مسلمانوں کی سرزمین ہے اورہم اس کی ایک انچ سے بھی دستبردارہونے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ تیسری جانب غزہ کے لئے بالخصوص اور تمام فلسطینیوں کے لئے بالعموم یہ پیغام ہے کہ تم اس معرکے میں اکیلے نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے عوام تمہاری پشت پر کھڑے ہیں، حماس کے مجاہدین اور فلسطین کے عوام نے طوفان الاقصی کے نام سے دشمن کے مقابل ایک طوفان برپا کردیا ہے جس نے دشمن کے تمام عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے جو وہ مسجد اقصی کو منہدم کرنے اور مسجد اقصی پرقبضہ کر نے کئے کر رہے تھے، اور جو یہ سمجھتے تھے کہ غزہ کے عوام کو دائمی محاصرے میں اور فلسطینی عوام کو دائمی غلامی میں رکھیں گے اور جنہوں نے ہزاروں فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم کے اسرائیلی جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔ 
سربراہ حماس نے کہاکہ اسرائیل کی ناجائز ریاست کو مسلمان ممالک سے تسلیم کروانے کی سازشیں دم توڑ گئی ہیں، گذشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی اسرائیل اور امریکہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جب 120 ممالک نے غزہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاکستان کے عوام نے اور بالخصوص جماعت اسلامی پاکستان نے ہمیشہ القدس اور فلسطین کے بارے میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اورہمیشہ دوٹوک موقف کا اظہار کیا ہے۔ان کاکہناتھ اکہ میں آپ کے اس عظیم الشان مظاہرے کے توسط سے پوری پاکستانی قوم کو سلام پیش کرتا ہوں اور فلسینی عوام کی جانب سے احترام پیش کرتاہوں،اسماعیل ہانیہ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کے بیان پر خراج تحسین اور پاکستان کاشکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو ابتک کا بڑا جھٹکا، سابق رکن قومی اسمبلی ن لیگ میں شامل