پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے وجیہہ قمر ن لیگ میں شامل

Oct 29, 2023 | 17:46:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راﺅ دلشاد)پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر نے ملاقات کی ،اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے،وجیہہ قمر نے شہباز شریف سے ملاقات میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا ،شہباز شریف نے وجیہہ قمر کو خوش آمدید کہا اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک دی ۔
اس موقع وجیہہ قمر نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف،صدر شہباز شریف اور پارٹی منشور پر مکمل اعتماد کرتی ہوں، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا ہے،ان کا کہناتھا کہ تعمیر کی قوت کا ساتھ دینا ہے، تخریب کی قوت نے ملک اور عوام کو نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست بائے بائے، سابق وزیراعظم نے بڑا اعلان کردیا