دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو جزوی طور پر بند

Oct 29, 2023 | 10:15:AM
دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو جزوی طور پر بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) دھند کے باعث موٹروے ایم ٹولاہور سے شیخوپورہ تک اور فیض پور انٹر چینج سے ہرن مینار تک ٹریفک کے لئے بند۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد  کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ہوشیار خبردار! شہری ہو جائیں تیار، ماہرین نے سموگ سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی

ترجمان موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، مزید معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ
کریں۔