دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست

Oct 29, 2023 | 09:27:AM
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) لاہور میں آج بھی سموگ کاراج برقرار، دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں لاہورآج بھی سرفہرست ہے۔

باغوں کاشہر کہلوانے والا لاہور آلودگی کاگھر بن گیا، فضائی آلودگی کی شرح میں خطر ناک اضافہ، فضائی آلودگی میں پہلی پوزیشن برقرار، مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 480 ریکارڈ کیاگیا، مال روڈ لاہور 579پوائنٹس کے ساتھ شہر کاآلودہ ترین علاقہ قرار، پولوگراؤنڈ کینٹ کاائیر کوالٹی انڈیکس 539 اور سی ای آر پی آفس کا 531 ریکارڈ کیا گیا، فیز 8 ڈی ایچ اے 501، مراتب علی روڈ میں شرح 495، یو ایس قونصلیٹ 434 ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

دنیاکادوسرآلودہ ترین شہر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی لاہور سے کوسوں دور ہے، نئی دہلی 303پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، چین کاشہر وہان اوردارالحکومت بیجنگ 188 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں، بنگلہ دیش کادارالحکومت ڈھاکہ 182 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ پشاور 176 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کاچھٹا آلودہ ترین شہر ہے۔

شہر لاہور میں سموگ نے بھی شدت اختیار کر لی، حد نگاہ محدود ہو کر رہ گئی، ماہرین نے 10 نومبر تک لاہور میں سموگ کی صورتحال میں اضافے کے امکانات ظاہر کر دیے، ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے، دوران سفر سپیڈ لیمیٹ کا خیال رکھنے اور گھروں سے نکلتے وقت ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق باغوں کےشہر کی فضا میں خنکی محسوس کی جانے لگی، درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور کا موسم خشک رہے گا ،شہر میں فی الحال بارشوں کا کوئی امکان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ونٹر ٹائم شروع، گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب کراچی کا موسم آج نسبتا گرم اور مرطوب رہے گا ، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری ریکارڑ کیا گیا، آج شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 36 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، مضافاتی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند، ہوا میں نمی کا تناسب 50فیصد ریکارڈ کیا گیا، مطلع مکمل صاف, سورج کی تپش بھی برقرار ہے۔

کراچی میں گرمی کی شدت آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے، شہر میں آلودگی کا راج بھی برقرار ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج 10 ویں نمبر پر موجود ہے، ہوا میں آلودگی کے ذرات 156 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ جبکہ 100 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹرز انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیئے جاتے ہیں۔