پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری گرفتار 

Oct 29, 2022 | 21:23:PM
پنجاب اسمبلی، سابق ڈپٹی سپیکر ، دوست محمد مزاری، گرفتار،
کیپشن: دوست مزاری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے دوست محمد مزاری کو سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں طلب کر رکھا تھا ۔سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری گیارہ اکتوبر کو اینٹی کرپشن پیش نہیں ہوئے تھے۔اینٹی کرپشن پنجاب نے سمن کی تعمیل کے بعد سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کافیصلہ کیاتھا۔
زاہد مزاری ، شیر محمد مزاری اور معظم مزاری کو بھی طلب کیا گیاتھا۔تحصیل روجھان کے تحصیلدار سمیت تمام ریونیو سٹاف ریکارڈ سمیت پیش ہوئے تھے۔اے سی روجھان کی رپورٹ کے مطابق دوست محمد مزاری نے ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا ہوا ۔اینٹی کرپشن پنجاب نے تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خان صاحب۔اب بس۔۔۔