پی ٹی آئی سے بات چیت: حکومت نے 9 رکنی کمیٹی بنا دی

Oct 29, 2022 | 16:00:PM
حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران امن و امان اور سیاسی بات چیت جاری رکھنے کے لئے 9 رکنی کمیٹی بنا دی
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران امن و امان اور سیاسی بات چیت جاری رکھنے کے لئے 9 رکنی کمیٹی بنا دی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ کمیٹی میں ن لیگ کے ایاز صادق، طارق فضل چوہدری، خواجہ سعد رفیق، حنیف عباسی، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ، پی پی کے قمر زمان کائرہ، ایم کیو ایم کے امین الحق، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی،  ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ، اے این پی کے میاں افتخار اور جے یو آئی (ف) کے مولانا اسد محمود شامل ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر لانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی۔ مذاکرات کیلیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ ہم جمہوری لوگ ہیں بات چیت کیلیے تیار ہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔