برازیلین فٹبالر نیمار 9 برس بعد کرپشن کے الزامات سے بری

Oct 29, 2022 | 10:16:AM
برازیلین فٹبالر 9 برس بعد کرپشن کے الزامات سے بری
کیپشن: نیمار جونیئر (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برازیلین فٹبالر نیمار پر سے بدعنوانی اور دھوکہ دہی کے الزامات 9 سال بعد ختم کردیے گئے۔

اسپین کے حکام نے نیمار کی خدمات سانتوس اور بارسلونا منتقلی کے عمل میں ٹیکس چوری کا الزام لگایا تھا۔

اسپین میں استغاثہ نے برازیل کے فٹ بال اسٹار نیمار سمیت دیگر کے خلاف بدعنوانی اور دھوکہ دہی کے الزامات سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔

2013ء میں برازیل کے فٹبال کلب سانتوس اور اسپین کے بارسلونا کے مابین نیمار کی خدمات کے تبادلے کا معاہدہ ہوا تھا۔

اسپین کے محکمہ قانون نے نیمار، ان کے والدین اور دیگر افراد و اداروں کے خلاف ٹیکس بچانے کے لیے بدعنوانی اور دھوکہ دہی کا الزام لگایا تھا۔

نیمار کا الزامات پر مؤقف تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے کبھی بھی کسی مذاکراتی عمل میں حصہ نہیں لیا۔

اسپین کے استغاثہ نے متعلقہ حکام سے نیمار کو دو سال قید اور ایک کروڑ یورو جرمانے کی ادائیگی کی درخواست کی تھی تاہم کئی برسوں بعد ہسپانوی استغاثہ نے تمام ملزمان کے خلاف الزامات کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

الزامات واپس لینے کے بعد نیمار کی برازیلین کلب سے یورپی کلب میں ہائی پروفائل منتقلی پر برسوں سے جاری قانونی جنگ ختم ہوگئی ہے لیکن اسی دوران نیمار 2017ء میں 22 کروڑ یورو کے عوض فرانسیسی کلب سینٹ جرمین کا بھی حصہ بن چکے ہیں۔