کراچی ۔۔ دھماکے سے 4 افرا د جا ں بحق، 5 زخمی

Oct 29, 2021 | 20:27:PM
ناظم آباد، متعدد افراد زخمی
کیپشن: کراچی، سلنڈر دھماکا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کر اچی کے علاقےناظم آباد  میں سی این جی پمپ پردھماکے سے 4 افرا د جا ں بحق، 5 زخمی ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں سی این جی پمپ پر دھماکے ہوا ہے جس میں 4افراد جاں بحق اور 5زخمی ہو گئے،ڈی آئی جی ایسٹ کاکہنا ہے کہ یہ سلنڈر پھٹنے کا دھماکہ تھا۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون جس کے نام کے بارے میں بارے میں معلوم نہیں ہو سکا، عمر تقریبا 30سال بتائی جاتی ہے ،دیگر میں دو نوجوان شامل ہیں جن کی عمریں بالترتیب 30 اور 35سال بتائی گئی ہیں ان کے علاوہ ایک 65سالہ بزرگ بھی شامل ہے 

زخمی ہو نے والوں میں سہیل ولد محمد اسحاق عمر تقریباً 28 سال،عبدالوحید ولد ممتاز علی عمر تقریباً 21 سال،عالیہ زوجہ ہمایوں خان عمر 45 سال،عابد ولد نامعلوم عمر تقریباً 28 سال اور اسی طرح ایک اور جس کا نام نامعلوم ولد نامعلوم عمر تقریباً 25 سال شا مل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 133 کے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے جائیں،الیکشن کمیشن میں درخواست دائر