جیت کی ہیٹ ٹر ک۔۔پا کستان نے افغانستان کو بھی ہرا دیا

Oct 29, 2021 | 18:41:PM
میچ ، افغان پاکستان
کیپشن: افغانستان کیساتھ میچ میں بابر اعظم شارٹ کھیلتے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ورلڈ کپ ٹی 20 کے اہم میچ میں پاکستان نے 148 کے ہدف کے تعاقب میں پا نچ وکٹوں سے افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے افغانستان کی جانب سے دیا گیا 148 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آصف علی شاندار بیٹنگ کی بدولت اننگز کے 18 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل ورلڈ کپ ٹی20 کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔افغانستان نے کپتان محمد نبی اور گلبدین نائب کے 35، 35 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 147رنز بنائے ہیں۔افغانستان کے ان دونوں بیٹسمینوں نے آخری 7 اوورز میں کوئی وکٹ نہیں گرنے دی اور اسکور میں71 رنز کا اضافہ کیا۔

ایک موقع پر افغانستان کے 6 کھلاڑی صرف 76 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے اور ایسا لگتا تھا کہ افغانستان ٹیم 120 رنز بھی بمشکل ہی بناپائے۔گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم نے افغانستان کے خلاف 5 بولرز استعمال کیے، عماد وسیم نے 2، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور حسن علی نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے میچ۔۔شاہین آفریدی کا اہم بیان بھی سامنےآگیا