عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش۔۔۔۔

Oct 29, 2021 | 16:16:PM
عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش
کیپشن: بچھڑا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)روس میں عجیب و غریب بچھڑے کی پیدائش ،جس کا جسم سور جیسا اور دو سر تھے ، بچھڑا پیدائشی طور پر مردہ تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے شہر خاکاسیا میں ایک کسان اس وقت حیران رہ گیا جب اس کی گائے نے ایک ایسے دوسر والے مردہ  بچھڑے کو جنم دیا جس کا جسم سور سے مشابہت رکھتا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  سور کے جسم سے مشابہت رکھنے والے اس بچے کی پیدائش رواں ماہ کے شروع میں ہوئی تھی۔

 بچھڑے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچھڑے کا جسم سور کی طرح گلابی ہے البتہ اس کے دو سر ہیں جو گائے کے بچے کی طرح ہی ہیں۔

گائے کے مالک کا بتانا ہے کہ بچھڑا پیدائشی طور پر مردہ پیدا ہوا اور یہ اس گائے کا پہلا بچہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں:    میرا موبائل کہاں گیا؟اقرا عزیز پریشان