آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز شادی کے بندھن میں بندھ گئے
کیپشن: آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز دلہن کیساتھ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز جوڈی ہیڈن کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انتھونی البانیز اور جوڈی ہیڈن کی شادی 29 نومبر 2025 کو وزیر اعظم کی سرکاری رہائش پر ایک نجی تقریب میں ہوئی۔
یہ پہلاموقع ہے کہ کوئی برسرِ اقتدار آسٹریلوی وزیر اعظم شادی کر رہا ہے، شادی کی یہ تقریب عوامی نہیں تھی بلکہ شادی میں صرف قریبی دوست اور رشتہ دارہی موجود تھے۔

تقریب میں دلہن نفیس سفید گاؤن میں نظر آئیں جبکہ دُولہا یعنی وزیر اعظم نیوی بلیو سوٹ میں ملبوس تھے،اس موقع پر ان کا پالتو کتا ٹوٹو بھی موجود تھا جوانگوٹھی کی حفاظت کی ذمہ داریاں سنبھال رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:روس نے واٹس ایپ کو مکمل طور پر بلاک کرنے کی دھمکی دیدی
تقریب، نجی اور ذاتی انداز کی تھی،یہ سیاسی یا سرکاری تقریب نہیں تھی۔