سوات کے علاقے فضاگٹ دارالقضاء کی پہاڑی پر آگ بھڑک اٹھی

Nov 29, 2025 | 09:18:AM
سوات کے علاقے فضاگٹ دارالقضاء کی پہاڑی پر آگ بھڑک اٹھی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے شہر سوات کے علاقے میں واقع فضاگٹ دارالقضاء کی پہاڑی پر آگ بھڑک اٹھی۔

ذرائع کے مطابق بابوزئی، کبل، خوازہ خیلہ، چار باغ اور بریکوٹ کے فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو ٹیموں کو پہاڑی راستوں اور شدید دھوئیں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گیس صارفین خبردار ، اہم خبر آگئی

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا اپنے جاری بیان میں کہنا ہے کہ آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا، عوام سے درخواست ہے کہ ریسکیو ٹیموں کی معاونت کریں۔