قلات، خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

Nov 29, 2023 | 00:31:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد مںصور) بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر بلوچستان کے ضلع قلات میں ناگاؤ کے پہاڑی علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے اور انٹرپول کی کارروائی، سنگین جرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔