انگلینڈ،جنوبی افریقہ کے ٹی 20 میچ کاسنسنی خیز نتیجہ

Nov 29, 2020 | 22:37:PM
انگلینڈ،جنوبی افریقہ کے ٹی 20 میچ کاسنسنی خیز نتیجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24نیوز) انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ مہمان ٹیم نے 146رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کرلیا۔انگلینڈ کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹسمین ڈیوڈ میلان نے 40 گیندوں پر 55 جبکہ کپتان آئین مورگن نے 26رنز بنائے۔اس طرح جنوبی افریقہ کو آٰ خری اوور بھاری پڑ گیا ۔
تفصیلات کے مطا بق انگلینڈ کی ٹیم نے آخری اوور میں جنوبی افریقہ کو دھو ل چٹا دی، سپن بائولر تبریز شمسی نے 3جبکہ فاسٹ بائولر لونگی انگیڈی نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔قبل ازیں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک نے 30جبکہ ایف لنڈی نے 29سکور بنائے تھے۔انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے دو، کرس جارڈن، جوفرا آرچر اور ٹام کرن نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔سیریز کا آخری میچ یکم دسمبر کو جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔