کتابیں پڑھنے کا شوق ہے:زرین خان

Nov 29, 2020 | 16:06:PM
 کتابیں پڑھنے کا شوق ہے:زرین خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے کہا کہ کتابیں پڑھنے کی اس قدر شوقین ہوں کہ ایک ہی دن میں پوری کتاب ختم کر دیتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق  زرین خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے شوق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کتابیں پڑھنے کی بہت شوقین ہوں اور جب میں کوئی کتاب پڑھنا شروع کرتی ہوں تو ایک ہی دن میں اُسے مکمل پڑھ لیتی ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ کتاب کا عنوان میری دلچسپی کے مطابق ہونا چاہیے‘۔

زرین خان نے کہا کہ ’جو لوگ مجھے بےحد قریب سے جانتے ہیں وہ کتابوں کے بارے میں میرے شوق سے باخوبی واقف ہیں اور وہ مجھے ایک پڑھاکو انسان کہتے ہیں، اُنہیں معلوم ہے کہ میں کتابوں سے کتنی زیادہ محبت کرتی ہوں‘۔