سیلیکٹڈ گھبرا گیا..  کنٹینر ڈھونڈتا پھر رہا ہے۔۔

Nov 29, 2020 | 12:13:PM
سیلیکٹڈ گھبرا گیا..  کنٹینر ڈھونڈتا پھر رہا ہے۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ  کا کہنا ہے کہ ملتان جلسے سے پہلے پولیس گردی سے پتہ چل رہا ہے کہ سلیکٹڈ گھبرا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈیم ایم) کے  پارٹی عہدداروں، کارکنوں کی گرفتاریوں اور پولیس چھاپوں کی مذمت کی  گئی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ گھبرا گیا ہے، جس نے اپوزیشن کو کنٹینر دینے کا اعلان کیا تھا وہ اپنے بچاؤ کے لئے کنٹینر ڈھونڈتا پھر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کنٹینر لگانے سے حکومت پی ڈی ایم کا جلسہ نہیں روک سکتی، پولیس کو غیر سیاسی بنانے کے دعوےدار کا منہ آج کالا ہوگیا۔


واضح رہے کہ گزشتہ رات ملتان کا قاسم اسٹیڈیم میدان جنگ بنا رہا، پولیس اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کارکنوں میں تصادم ہوا جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔

اس دوران ملتان پولیس کی جانب سے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی سمیت پی ڈی ایم کے 30 سے زائد کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کے 370 سے زائد افراد کے خلاف تھانہ لوہاری گیٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔