ملتان، پی ڈی ایم جلسہ گاہ میں تیاریاں جاری،ساﺅنڈ سسٹم نصب

Nov 29, 2020 | 00:01:AM
ملتان، پی ڈی ایم جلسہ گاہ میں تیاریاں جاری،ساﺅنڈ سسٹم نصب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسہ گاہ میں تیاریاں جاری ہیں،حفاظتی حصار اور خار دار تاریں لگائی جارہی ہیں جبکہ ساؤنڈ سسٹم نصب کردیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی قیادت کے سٹیج پر کام بھی شروع کردیاگیا، جلسہ گاہ میں 2 سٹیج بنائے جائیں گے،ایک سٹیج مرکزی قیادت کےلئے جبکہ دوسرا ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کےلئے ہو گا، جلسہ گاہ جماعتوں کے ترانوں سے گونج اٹھا
دوسری جانب پی ڈی ایم رہنماو¿ں اورکارکنوں نے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں ڈیرے ڈال لئے،پی ڈی ایم رہنما ﺅں نے رات گراو¿نڈ میں گزارنے کےلئے رضائیاں اور کمبل منگوالئے، پیپلزپارٹی کے رہنماعلی حیدر گیلانی اور علی قاسم گیلانی جلسہ گاہ کے راستے پرلگائے گئے کنٹینرز ہٹانے کیلئے کرین لے کرپہنچ گئے،پی ڈی ایم کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے،مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے شیخ طارق رشید، آصف رفیق رجوانہ بھی گراﺅنڈ میں موجود ہیں۔