وفاقی بجٹ2026۔27؛قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 3جون کو بلانے کی تجویز
کیپشن: بجٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی بجٹ2026۔27پرقومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 3جون کو بلانے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم بجٹ تجاویز اوراہداف کی منظوری دی جائےگی،قومی اقتصادی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ بھی شامل ہیں ۔
ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل نئے مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دےگی،قومی اقتصادی کونسل نئےمالی سال کےاہم معاشی اہداف کی منظوری بھی دے گی،اجلاس میں وفاقی اورصوبائی ترقیاتی پروگرام منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا،
ذرائع کے مطابق این ای سی میں آئندہ مالی سال کے معاشی شرح نموکا ہدف منظوری کےلیےپیش کیاجائےگا،اجلاس میں سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کی سفارشات منظوری کےلیے پیش ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان انتخابات؛ چیئرمین پی ٹی آئی نے سنگین الزام عائد کردیا