پہلے سٹیٹ آف آرٹ ”نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن“ کا قیام

May 29, 2025 | 19:14:PM
 پہلے سٹیٹ آف آرٹ ”نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن“ کا قیام
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد) پاکستان کے پہلے سٹیٹ آف آرٹ ” نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن“ کا قیام، تمام نجی اداروں سے بہترین انتظامات، کلرفل کلاس روم، شاندار ماحول اور جدید طریقہ تعلیم ، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سینٹر فار ارلی ایجوکیشن میں انرولمنٹ مہم کا آغاز کردیا ۔

 صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کمسن بیٹا محمد یوسف سینٹرفار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن میں سب سے پہلے داخلہ لینے والوں میں شامل ہے، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اپنے بچے کو سرکاری سکول میں داخل کرانے والے پہلے صوبائی وزیر بن گئے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پری سکول بیل بجا کر سینٹر ایکسی لینس فار”ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن“کا باقاعدہ آغاز کیا ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کی آفیشل یونیفارم کی رونمائی بھی کی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کمسن بچوں اور ان کے والدین سے بات چیت کی، والدین نے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سینٹر بنانے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سراہا۔

والدین کا کہنا تھا کہ ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سینٹر جیسا ادارہ پاکستان میں نہیں، جہاں چھوٹے بچوں کو فری تعلیم ملے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے والدین اور بچوں کے ساتھ بیٹھ کر تصاویر بنوائی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر کلاس روم اور آرٹ اینڈ ڈرائینگ سنٹر کامعائنہ کیا۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جم اور سوئمنگ پول کا بھی جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جم اور سوئمنگ پول کے ٹرینرز کو بچوں کی سیفٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف  نے ہر کلاس روم میں جاکر بچوں کو تحائف پیش کیے، زیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کے لئے واش روم کا جائزہ لیا، صفائی برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں :اب پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ دنیا گھومنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے:شرجیل میمن