190ملین پاؤنڈکیس؛عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: عمران خان، بشریٰ بی بی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزامعطلی کی درخواستوں پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس 5 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے ۔
یادرہے کہ گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی لیڈرشپ نے کیس مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی