قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے قواعد و ضوابط جاری

May 29, 2025 | 14:59:PM
قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے قواعد و ضوابط جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محکمہ داخلہ سندھ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے قواعد و ضوابط جاری کردیئے۔

اعلامیے کے مطابق قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے کمشنراورڈپٹی کمشنر کا اجازت نامہ ضروری ہے، کھالیں جمع کرنے کی اجازت دیتے وقت نیکٹا کے جاری کردہ ایس اوپیز کا خیال رکھا جائے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہاگیاہے کہ کمشنراور ڈپٹی کمشنرز یہ یقینی بنائیں صرف رجسٹرڈ جماعتیں یا ادارے ہی کھالیں جمع کریں، کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ یا بینر لگانے پر پابندی ہوگی، گاڑیوں پر پارٹی پرچم، یا لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان کرکے بھی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ:سعودی عرب میں 4 چھٹیاں ہونگی

اعلامیے کے مطابق کھالیں جمع کرتے وقت کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا اجازت نامہ ساتھ رکھنا ضروری ہوگا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کمشنر، ڈپٹی کمشنر کو اجتماعی قربانی کی اجازت دینے کا اختیار ہوگا۔