وزیراعلیٰ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ طے ہو گیا

May 29, 2025 | 00:43:AM
وزیراعلیٰ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ طے ہو گیا
کیپشن: جنید صفدر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ طے ہو گیا۔

نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر کا رشتہ نوازشریف کے عزیزوں میں طے ہوا ہے،جنید صفدر کا جس فیملی میں رشتہ طے ہوا ہے وہ لاہور میں قیام پذیر ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جنید صفدر کے رشتہ کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی.

واضح رہےکہ اس سے قبل 2021 میں جنید صفدر  کی عائشہ سیف سے شادی ہوئی تھی لیکن پھر اکتوبر 2023 میں  جنید نے اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔

برطانیہ سے تعلیم مکمل کرنے والے جنید صفدر اب لاہور میں مقیم ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، فرانسیسی فوج کا پہلی بار ردعمل سامنے آگیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: