برینڈز کی ڈبل روٹی کی قیمتوں میں کمی ، نوٹیفکیشن جاری

May 29, 2024 | 13:11:PM
برینڈز کی ڈبل روٹی کی قیمتوں میں کمی ، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر )محکمہ انڈسٹریز نے برینڈز کی ڈبل روٹی کی قیمتوں میں کمی کر کے نوٹیفکیشن جاری  کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق براینڈڈ بریڈ ،ڈان ، سنی، بنی، سٹی نے بھی قیمتوں میں کمی  جبکہ کیکس اینڈ بیکس ،گورمے،جلال سنز،بندوخان سمیت شیزان نے بھی ڈبل روٹی کی قیمتیں کم کر دیں۔
برینڈز کی چھوٹی ڈبل روٹی 110 روپےجبکہ  بڑی ڈبل روٹی کی نئی قیمت 200 روپےمیں ہوگئی, جلال سنز کی  چھوٹی  ڈبل روٹی کی قیمت 114 اور بڑی 218 روپے،بندو خان کی  چھوٹی ڈبل روٹی کی قیمت  120 اور بڑی ڈبل روٹی 210 روپے اور شیزان کی چھوٹی ڈبل روٹی 120 روپے اوربڑی 220 روپے میں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پتوکی میں خسرہ کی وباپھوٹ پڑی، 5 دن میں 6 بچے چل بسے

محکمہ انڈسٹریز نے نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔