پشاور کے دو ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق 

May 29, 2023 | 20:38:PM
پشاور کے دو ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پشاور کے دو ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پشاور میں دو مقامات لڑمہ اور نرے خوڑ سے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ لیب کے مطابق پولیو وائرس جینیاتی طور پر افغانستان کے صوبے ننگرہار میں موجود وائرس سے مماثلت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی خواتین ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیدہ سمیرا رضا نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا 

دوسری جانب  وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان پولیو کے خلاف جنگ میں متحد ہیں، پاکستان پولیو پروگرام کا پولیو سرویلنس نظام موثر انداز میں کام کر رہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، پولیو کے خاتمے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں، والدین بچوں کو ضرور ویکسین دیں۔