صدراورگورنرالیکشن کی تاریخ دے ہی نہیں سکتے ،عرفان قادر

May 29, 2023 | 15:50:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادرنے کہا ہے کہ سب ادارے آئین کے تابع ہیں،کوئی فرد واحد پاکستان کو کنٹرول نہیں کرسکتا،یہاں پر جوڈیشلائزیشن آف پالیٹکس ہو رہی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب آئین کے تابع ہیں،ایک دوسرے کی حدودکاخیال رکھناہے،کوئی شخص یافردواحدپاکستان کوکنٹرول نہیں کرسکتا،کچھ لوگ سیاست کواپنی ڈگرپرچلانے کی کوشش کرتے رہے ،یوسف رضا گیلانی کو جیسےنااہل کیا گیا سب سے سامنے ہیں، وزیراعظم کا یہ منصب نہیں کہ وہ عدالت کے کہنے پر کسی ملک کو خط لکھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں مریم بی بی بھی رہاہوچکی ہیں،وزیراعظم یاحکومتوں کوپارلیمان نکال سکتی ہے،یوسف رضاگیلانی اورنوازشریف کوعدالتوں نے گھربھیجا،وزیراعظم کوصرف عدم اعتمادکے ذریعے ہی گھربھیجاجاسکتاہے،قانون میں کہیں نہیں لکھاکہ نااہل شخص پارٹی سربراہ نہیں ہوسکتا،پنجاب میں حمزہ شہبازکی حکومت سپریم کورٹ نے گرائی،آئین وقانون میں کہیں نہیں لکھاکہ تاحیات نااہلی ہوگی ،الیکشن کی تاریخ صدراورگورنراس وقت دیں گے جب اسمبلیاں ان کی صوابدیدمیں توڑی گئیں ہوں،صدراورگورنرالیکشن کی تاریخ دے ہی نہیں سکتے ۔