پاکستان سپر لیگ کے بعد ایک اور لیگ یو اے ای منتقل 

May 29, 2021 | 22:56:PM
پاکستان سپر لیگ کے بعد ایک اور لیگ یو اے ای منتقل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی انڈین پریمیئر لیگ کے 31 میچز یواے ای میں کرانے کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کیسز کی وجہ سے یو اے ای کو باقی میچز کیلئے وینیو بنانے کا فیصلہ بھارتی بورڈ کے اجلاس میں کیاگیا۔ یہ میچز ستمبر کے دوسرے ہفتے سے دس اکتوبر تک ہوں گے، اس سے پہلے کورونا مثبت کیسز آنے پر لیگ کو ملتوی کردیاگیاتھا۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کی میزبانی کے حوالے سے مزید کچھ وقت مانگا ہے ، بھارتی بورڈ کی خواہش ہے کہ آئی سی سی کے یکم جون کو اجلاس میں ورلڈکپ کی بھارت سے منتقلی کے حوالے سے کسی بھی فیصلے سے پہلے جولائی تک مزید انتظار کیاجائے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی قرنطینہ میں سیلفی ، سوشل میڈیا پر وائرل