بابر اعظم کی قرنطینہ میں سیلفی ، سوشل میڈیا پر وائرل 

May 29, 2021 | 22:46:PM
بابر اعظم کی قرنطینہ میں سیلفی ، سوشل میڈیا پر وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قرنطینہ میں سیلفی کھینچی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ 
بابر اعظم ان دنوں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کے بقیہ میچز کیلئے ابوظہبی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے خود کو قرنطینہ کر رکھا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قرنطینہ سے ایک سیلفی شیئر کی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

سیلفی میں بابر اعظم کو بالکونی میں بیٹھے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔بابر اعظم نے سیلفی کے ساتھ تحریر کیا کہ ’مجھے خوشی ہوئی کہ قرنطینہ کے دوران مجھے کچھ حسین مناظر دیکھنے کو ملے۔‘
خیال رہے کہ پاکستانی کھلاڑی پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کیلئے ان دنوں ابوظہبی میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مارگلہ ہلز پر آتشزدگی سے پرندے کی ہلاکت، شعیب اختر رنجیدہ ، اہم پیغام جاری کردیا