عائزہ خان نے مداحوں کیلئے اپنی یادگار تصویر شیئر کردی

May 29, 2021 | 22:14:PM
عائزہ خان نے مداحوں کیلئے اپنی یادگار تصویر شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے سب کو اپنا دیوانہ بنانے والی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے بچپن کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے والدین کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے سوال کیا کہ وہ پہچانیں کہ تصویر میں کون ہے۔
عائزہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں ان کے والدین کھڑے ہیں جبکہ ان کے والد نے عائزہ کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔عائزہ کی تصویر پر مداحوں کی بڑی تعداد سمیت ساتھی اداکار بھی کمنٹ کے ذریعے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

یہ بھی پڑھیں: خوبرو اداکارہ سائرہ یوسف کا’ماسی‘ کہنے والے کو کرارا جواب
خیال رہے کہ اداکارہ عائزہ خان ایک سٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ماں ہونے کا فرض بھی باخوبی نبھارہی ہیں۔جہاں ان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے وہیں مداح انہیں گھر والوں کی دیکھ بھال کرنے پر بھی سراہتے ہیں۔
عائزہ خان کی اداکار دانش تیمور سے 2014 میں شادی ہوئی تھی۔ اداکارہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش 2015 میں ہوئی تھی جبکہ ان کے ہاں 2017 میں بیٹا پیدا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرا کی والدہ پر بھی سنگین الزام لگ گیا