آزاد کشمیر۔مسافر وین کھائی میں جا گری۔ 11 افراد جاں بحق

May 29, 2021 | 10:40:AM
آزاد کشمیر۔مسافر وین کھائی میں جا گری۔ 11 افراد جاں بحق
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں کوہالہ کے قریب مسافر وین کھائی میں گر گئی، حادثے میں ڈرائیور اور تین بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔

 راولپنڈی سے چکوٹھی آزاد کشمیر جانے والی مسافر وین کوہالہ کے قریب شادرہ کے مقام پر بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوئی اورگہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے، 4 افراد موقع پر جبکہ 7 افراد نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑگئے جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 3 شیر خوار بچے بھی شامل ہیں جبکہ حادثے میں 13 افراد زخمی ہوئے جن کو مقامی افراد اور پولیس کی مدد سے  ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق چکوٹھی سے ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔

یہ بھی پڑھیں:  4 بڑے سرکاری پاور ہاؤسز بند