’’یوٹیوبرز نے میری چوتھی شادی بھی کروا دی‘‘ عمران عباس برہم

May 29, 2021 | 10:21:AM
’’یوٹیوبرز نے میری چوتھی شادی بھی کروا دی‘‘ عمران عباس برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان سمیت بھارت میں بھی یکساں مقبول اداکار عمران عباس یوٹیوبرز کی جانب سے ریٹنگ اور ویڈیو دکھانے کے نئے طریقے آزمانے کیلئے اپنی چوتھی شادی کروانے والوں پر برہم دکھائی دے رہے ہیں۔

یوٹیوب پر بلاگرز لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے آئے دن کسی بھی خاتون اداکارہ کا نام ساتھی اداکار کے ساتھ جوڑتے ہیں جس پر عمران عباس نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ یوٹیوب پر ویڈیوز بنانے والوں نے عمران عباس کی علیزے شاہ، صبور علی اور اُشنا شاہ کے ساتھ شادی کی افواہیں پھیلائی تھیں۔

   اب حال ہی میں اداکارہ عروہ حسین کا نام بھی اداکار کے نام کے ساتھ جوڑ دیا گیا جس سے اُن کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ ’یار ان بلاگرز کو کوئی اور کام نہیں ہے کیا ، یا یہ سمجھتے ہیں کہ مجھے کوئی اور کام نہیں ہے، جنوری 2021 سے اب تک میری چوتھی شادی کروادی ہے انہوں نے۔‘اداکار نے پوچھا کہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ایسے ہتھکنڈے استعمال کرنے والوں کیخلاف کیا ہم کوئی ایکشن نہیں لے سکتے؟عمران عباس نے لکھا کہ کسی خاتون اداکارہ کا ساتھی اداکار یا دوست کے ساتھ یوں نام جوڑنا انتہائی شرمناک ہے۔انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ایسے تمام یوٹیوب چینلز کو ان سبسکرائب کریں، بلاگر اور سوشل میڈیا پیجز کو فالو کرنا ترک کریں تاکہ یہ لوگ بھی مزہ چکھ سکیں۔