دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے تین افراد جاں بحق، ایک لاپتہ

Mar 29, 2026 | 23:59:PM
 دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے تین افراد جاں بحق، ایک لاپتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سندھ  کے علاقہ سجاول میں دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے 4 افراد ڈوب گئے تھے، ان مین سے تین کی لاشیں مل گئی ہیں۔

سجاول  کشتی حادثہ کے متعلق رات گئے یہ افسوس ناک خبر آئی ہے کہ مقامی دیہاتیوں کی سر توڑ کوشش کے بعد دریا مین گم ہو جانے والے چار افراد مین سے تین کی لاشین مل گئی ہیں۔
سجاول  کے قریبی گاؤں کے 16 مرد و خواتین مزدوری کر کے اپنے گھروں کو واپس جانے کے لئے کشتی میں سوار تھے، خراب موسم، تیز ہوا کے سبب کشتی توازن کھو کر الٹ گئی تو  12 افراد اپنی جانیں بچا کر گہرے پانی سے نکلنے مین کامیاب ہو گئے، چار افراد پانی میں بہہ کر لاپتہ ہو گئے تھے۔  

سجاول:  50 سالا حبی اور 26 سالا مسماۃ شان سمیت 22 سالا نوجوان عیسن کی لاشیں پانی سے نکال لی گئیں۔

سجاول: مزید لاپتہ ایک شخص حبیب اللہ کی تلاش تاحال جاری ہے۔

اب ریکسیو آپریشن میں مقامی افراد کے ساتھ پاک نیوی کے جوان بھی حصہ لے رہے ہیں۔

 جائے حادثہ پر صوبائی وزیر محمد علی ملکانی، ڈی سی سجاول زاہد حسین رند، ایس ایس پی سجاول علینہ راجپر بھی موجود ہیں۔