ایران میں پاکستانی کی شہادت ؛عبدالقادر پٹیل کا پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ،لاش حوالگی پر زور
کیپشن: عبدالقادر پٹیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایران میں اسرائیلی حملے میں یاسر نامی پاکستانی کی شہادت پرسابق وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل کا ایران میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کیا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے لاش کی حوالگی کے حوالے سے پراسس جلد مکمل کرنے پر زوردیا۔
عملے نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ لاش کل تفتان بارڈر پر پاکستانی حکام کو حوالے کردی جائیگی۔
عبدالقادر پٹیل کاکہناہےکہ لاش کی وصولی کےلئے ٹیم کراچی سے روانہ کردی گئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے بھی رابطہ کیا ہے۔
عبدالقادر پٹیل کاکہناتھا کہ وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی ٹیم لاش وصول کرکے کراچی روانہ کردینگے۔
یہ بھی پڑھیں:یو اے ای کے بعد ایران سے افسوسناک خبر آ گئی