ایران میں میزائل حملہ، کراچی کا نوجوان جاں بحق

Mar 29, 2026 | 19:29:PM
ایران میں میزائل حملہ، کراچی کا نوجوان جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایرانی بندرگاہ میں میزائل حملے میں کراچی کا رہائشی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق 23 مارچ کی شب پورٹ بندر عباس ایران میں ٹگ بوٹ پر میزائل حملہ کیا گیا ۔حملے میں ماری پور یونس آباد کا رہائشی یاسر خان جاں بحق اور اسکا دوست سبحان زخمی ہوا۔یاسر خان ٹگ بوٹ پر ڈیوٹی کرتا تھا  ۔

پانچ روز گزر گئے تاحال حکومتی سطح پر میت کی واپسی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جاسکے ۔

لواحقین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہم سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی معلومات دی جارہی ہیں، ہم اپنی مدد آپ کے تحت کوششیں کررہے ہیں۔

یاسر کے والد کاکہناتھا کہ میرا سب سے چھوٹا بیٹا حملے میں جاں بحق  ہوگیا ہے ، میرے بیٹے کی میت ہی واپس لادو۔ ان کاکہناتھا کہ یاسر چھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور تین سالہ بچے کا باپ تھا۔

یاسر کے بھائی واجد خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے میت پاکستان پہنچانے کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی مدد کی۔

یاسر کے دوست فضل خان کاکہناہے کہ سندھ اور بلوچستان کی صوبائی حکومت سے مدد کی درخواست کی ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں:بڑی خبر!سعودی عرب سے پاکستان کیلئے پروازوں کا اعلان ہو گیا