ٹیکس دہندگان کے لیے آئرس سسٹم میں نیا فیچر شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کلیم اختر) فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ٹیکس دہندگان کے لیے آئرس سسٹم میں نیا فیچر شامل کر کے ٹیکس نظام کو آسان اور شفاف بنادیا ۔
اس نئے فیچر کی مدد سے کاروباری افراد آسانی سے کٹے ہوئے سیلز ٹیکس کا کریڈٹ حاصل کر سکیں گے، صارفین ودہولڈ سیلز ٹیکس کا کریڈٹ لینے کے لیے آن لائن درخواست بھی دے سکتے ہیں، جس سے پیچیدہ ٹیکس حساب کتاب آسان اور تیز ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:قومی ائیر لائن کی 6سال بعد لندن کےلئے ڈائریکٹ پرواز بحال
ایف بی آر کے مطابق اس نئے فیچر سے ٹیکس دہندگان اپنے ریکارڈ درست رکھنے میں آسانی محسوس کریں گے اور مجموعی طور پر ٹیکس کمپلائنس میں بہتری آئے گی، جس سے نظام مزید شفاف اور مؤثر ہو گا۔