حیران کن واقعہ: 20لاٹری ٹکٹ خریدنے والا امریکی تمام انعام جیت گیا

Mar 29, 2026 | 12:22:PM
حیران کن واقعہ: 20لاٹری ٹکٹ خریدنے والا امریکی تمام انعام جیت گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکہ  میں ایک شخص نے لاٹری کے لیے 20 ٹکٹ خرید کر ہر ٹکٹ پر انعام جیت لیا ہے۔

امریکی ریاست ورجینیا کے شہر ہیمپٹن سے تعلق رکھنے والے پرینٹس ڈگلس نے لاٹری انتظامیہ کو بتایا کہ وہ روزانہ پِک 4 لاٹری کھیلتے ہیں اور ہمیشہ 8-3-2-3 نمبر ہی چنتے ہیں۔

وہ ایک سٹور پر 7 مارچ کی قرعہ اندازی کے لیے گئے اور اس موقع پر انہوں نے 20 ٹکٹ خریدے جن میں یہی نمبروں کا سیٹ تھا۔

 ہر ٹکٹ پر انہوں نے 5000 ڈالر کا ٹاپ انعام جیتا، جس سے مجموعی انعام کی مالیت ایک لاکھ ڈالر بن گئی۔

پرینٹس ڈگلس کا اس متعلق کہنا تھا کہ انعامی رقم سے متعلق انہوں نے ابھی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ہے۔