عوام کیلئے بری خبر! مرغی کے گوشت  کی قیمت میں  ہوشرباء اضافہ

Mar 29, 2026 | 11:56:AM
عوام کیلئے بری خبر! مرغی کے گوشت  کی قیمت میں  ہوشرباء اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید )عوام کیلئے بری خبر! چھٹی کے روز برائلر مرغی کے گوشت  کی قیمت  میں14روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔

سرکاری نرخ 591 روپے فی کلو کے باوجود دکاندار مختلف علاقوں میں من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں،فارم گیٹ زندہ ریٹ 380 روپے فی کلو جاری ہے  جبکہ برائلر زندہ تھوک ریٹ 394 روپے اور پرچون ریٹ 408 روپے مقرر ہیں۔

تاہم  دکاندار اب صافی گوشت 680 روپے فی کلو تک فروخت کرنے لگے ہیں  جو سرکاری نرخ سے 14 روپے فی کلو زیادہ ہے۔

شہری برائلر گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں اور حکام سے اوور چارجنگ پر فوری کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے بحرین کی البا المونیم اور ایمریٹس گلوبل المونیم تنصیبات پرحملے