عطا اللہ تارڑ کی سینئر صحافی رضوان الرحمان کے گھر آمد ، والدہ کے انتقال پر تعزیت 

Mar 29, 2026 | 00:06:AM
عطا اللہ تارڑ کی سینئر صحافی رضوان الرحمان کے گھر آمد ، والدہ کے انتقال پر تعزیت 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سینئر صحافی رضوان الرحمان المعروف رضوان رضی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ رضوان رضی کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا، انہوں نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا انتقال ایک بڑا سانحہ ہے اور اس کا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکتا، عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں رضوان رضی اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

 انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے، اس موقع پر وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں :پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر کے والد انتقال کر گئے