خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں کل عید منانے کا اعلان

Mar 29, 2025 | 22:37:PM
خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں کل عید منانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جہانزیب آفریدی) خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں کل ( بروز اتوار) کو عید منانے کا اعلان کی گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر،تحصیل باڑہ کے بیشتر علاقوں میں مسجدوں سے کل بروز اتوار نماز عید کے اعلانات ہوئے ہیں، باڑہ برقمبر خیل، شلوبر، اکاخیل، سپاہ اور ملک دین خیل کے مختلف حصوں میں کل بروز اتوار عید الفطر منائی جائے گی۔

یاد رہے کہ ضلع خیبر میں پہلےروزے کا اعلان بھی سعودی کے ساتھ کیا گیا تھا۔ 

دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو عید منانے کا اعلان کیا ہے،ایمل ولی  نے بیان میں کہا کہ ہم رمضان المبارک کی طرح عید بھی مسلم دنیا کے ساتھ منائیں گے

 یہ بھی پڑھیں : ایمل ولی کا سعودی عرب کیساتھ اتوار کو عیدالفطر منانے کا اعلان