خیبر پختونخوا: مستحق افراد کیلئے عید پیکیج کی منظوری

Mar 29, 2024 | 23:07:PM
خیبر پختونخوا: مستحق افراد کیلئے عید پیکیج کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خیبر پختونخوا کی کابینہ نے صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکیج دینے کی منظوری دے دی۔

پشاور میں خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، کابینہ کے اجلاس میں ضم اضلاع میں پولیس کو گاڑیوں اور جدید آلات کی فراہمی کے لیے سکیم کی منظوری دی گئی، حکام نے بتایا کہ 7.67 ارب روپے کی لاگت سے پولیس کے لیے گاڑیاں اور جدید آلات خریدے جائیں گے، حکام کے مطابق ہر حلقے میں 1 ہزار مستحق افراد کو 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مچھلیوں کے شکار پر پابندی عائد

سرکاری حکام نے بتایا کہ صوبے میں رمضان پیکیج پر 1.15 ارب روپے لاگت آئے گی، کابینہ کے اجلاس میں 2050 پولیس کے شہدا کے خاندانوں کو بھی 10، 10 ہزار روپے عید پیکیج دینے کی منظوری دی گئی، کابینہ نے نجی ٹیسٹنگ ایجنسیوں کے ذریعے سکریننگ ٹیسٹ لینے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی، یہ کمیٹی 15 دن میں حتمی سفارشات پیش کرے گی۔