کرینہ کپور نے عرفی جاوید کے عجیب و غریب فیشن کی تعریف کردی

Mar 29, 2023 | 20:30:PM
کرینہ کپور نے عرفی جاوید کے عجیب و غریب فیشن کی تعریف کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے عرفی جاوید کے عجیب وغریب  فیشن کی تعریف کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں عرفی جاوید کے غیر اخلاقی اور عجیب و غریب انداز کے   فیشن  کے حوالے سے  پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے  کہا کہ"میں عرفی جاوید کی طرح با ہمت  نہیں ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ انتہائی بہادر اور ہمت والی ہیں کیونکہ فیشن اظہار رائے اور آزادیٔ اظہار کا نام ہے"۔

اُنہوں نےکہا کہ"مجھے لگتا ہے کہ جس اعتماد کے ساتھ عرفی فیشن کرتی ہیں تو مجھے وہ بہت حیرت انگیز لگتی ہیں"۔اُنہوں نے مزید کہا کہ"حقیقت یہ ہے کہ وہ بالکل ویسا ہی کرتی ہے جیسا وہ چاہتی ہے اور یہی فیشن کا مطلب ہے، مجھے ان کا اعتماد پسند ہے کیونکہ میں ایک پراعتماد لڑکی ہوں اس لیے میں خود اعتمادی کی تعریف کرتی مجھے صرف اس کا اعتماد اور اس کے چلنے کا انداز بہت پسند ہے"۔