نیوزی لینڈ کی ناٹنگھم ٹیسٹ میں 160 رنز سے فتح، ٹیسٹ سیریز دو ایک سے جیت لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نیوزی لینڈ نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 160 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔
میچ کے آخری روز 373 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 212 رنز پر ڈھیر ہوگئی، دن کا آغاز انگلینڈ نے 103 رنز پر 4 وکٹوں کے نقصان سے کیا تھا، تاہم نیوزی لینڈ کے باؤلرز نے مسلسل دباؤ برقرار رکھتے ہوئے ایک کے بعد ایک وکٹ حاصل کی۔
جو روٹ 18 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ جیمی اسمتھ نے 60 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، تاہم وہ بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، نیوزی لینڈ کی جانب سے زیک فولکس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ نیتھن اسمتھ اور مچل سینٹنر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل میچ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے والے ڈیرل مچل کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، جنہوں نے دوسری اننگز میں سنچری اسکور کرنے کے ساتھ 5 کیچز بھی لیے۔
اس شکست کے ساتھ ہی سیریز کا اختتام ہوا اور اطلاعات کے مطابق یہ میچ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کے انٹرنیشنل کیریئر کا آخری میچ بھی ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں :محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون بارشوں کی نوید سنا دی