پنجاب میں یکم جولائی سے زمین کے تمام لین دین کیلئے  گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ لازمی قرار

Jun 29, 2026 | 18:28:PM
پنجاب میں یکم جولائی سے زمین کے تمام لین دین کیلئے  گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ لازمی قرار
کیپشن: پنجاب حکومت لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب بھرمیں یکم جولائی سے زمین اور جائیداد کے تمام لین دین کے لیے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔

چیئرمین پلرا طارق سبحانی کا کہنا تھا کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ سے ملکیت اور قبضے کی تصدیق یقینی بنائی جائے گی،سرٹیفکیٹ سے جائیداد کے لین دین میں فراڈ اور جعلسازی کا خاتمہ ہو سکے گا، پنجاب میں 486 سالہ اراضی نظام میں تاریخی اصلاحات کی گئی ہیں ،  گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے حصول کی فیس 950 روپے مقرر کی گئی ہے، قریبی اراضی ریکارڈ سنٹرسے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کو ابتک کا بڑا جھٹکا ؛اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان،بنیادی رکنیت سے مستعفی