مودی حکومت میں ریاستی ادارے آپس میں ہی دست وگربیاں، پولیس اور فوج میں تصادم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انتہا پسند مودی حکومت کے ناقص کنٹرول کے باعث شکست خوردہ بھارتی فوج ملک کے اندر بھی غنڈہ گردی پر اُتر آئی۔
بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں غاصب بھارتی فوج نے پولیس اہلکاروں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا ڈالا۔
بھارتی جریدے دی ہندو کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج کے درجنوں اہلکار اتھولی تھانے کی چار دیواری پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے۔
اسلحہ اور لاٹھیوں سے لیس 17 راشٹریہ رائفلز کے 40 اہلکاروں نے پولیس سٹیشن میں داخل ہو کر تشدد اور توڑپھوڑ کی، پولیس نے میجر اور کمانڈنگ آفیسر سمیت متعدد بھارتی فوجی اہلکاروں پر اقدام قتل اور حملے کی ایف آئی آر درج کر لی۔
ایف آئی آر کے مطابق فوجی اہلکاروں کا حملہ پہلے سے طے شدہ تھا اور وہ ڈیوٹی پر موجودپولیس اہلکاروں کو قتل کرنا چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر پاکستان کا کابل سے سخت احتجاج
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پولیس اور فوج یا پیراملٹری اہلکاروں میں تصادم کا یہ پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں بھی ایسے کئی واقعات ہو چکے ہیں۔