فٹبال کے دیوانے’’مارلین بطخ‘‘فیفا ورلڈ کپ کا میچ نہ دیکھ سکے، وجہ کیا بنی؟

Jun 29, 2026 | 14:03:PM
فٹبال کے دیوانے’’مارلین بطخ‘‘فیفا ورلڈ کپ کا میچ نہ دیکھ سکے، وجہ کیا بنی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فیفا ورلڈ کپ کے دوران فٹبال کے دیوانے مداحوں میں سے ایک ’مارلین‘ نامی بطخ اپنی فیملی کے ہمراہ میکسیکو اور جمہوریہ چیک کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے کے لیے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ میکسیکو سٹی پہنچا تو میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے منتظمین پر زور دیا ہے کہ وہ مارلین کو اپنی فیملی کے ساتھ میچ میں شرکت کی اجازت دیں لیکن منتظمین نے میکسیکو اور جمہوریہ چیک کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے کیلئے بطخ کو سٹیڈیم میں جانے کی اجازت نہیں دی۔

میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بننے کے بعد مارلین کو لاطینی امریکا کے ایک بڑے ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے ایک خصوصی پروگرام کی ریکارڈنگ کے لیے ازٹیکا اسٹیڈیم کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی اور اس دوران بے شمار شائقین اس غیر متوقع سپر اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہو گئے۔

مزید پڑھیں:گھانا کے ’’جادوگر‘‘ کی ورلڈکپ 2026 سے متعلق حیران کن پیشگوئی

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منتظمین نے مارلین کو میچ کے دوران اسٹیڈیم میں رہنے کی اجازت اس لیے نہیں دی کیونکہ فیفا کے قوانین کے مطابق جانوروں کو ان کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے پیشِ نظر اسٹیڈیم کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

اس حوالے سے منتظیمین کے ایک ترجمان نے وضاحت دی ہے کہ مارلین کو خصوصی پروگرام کی ریکارڈنگ کے لیے صرف اسٹیڈیم کے بیرونی احاطے تک رسائی دی گئی تھی لیکن اسے اسٹیڈیم کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔