گھانا کے ’’جادوگر‘‘ کی ورلڈکپ 2026 سے متعلق حیران کن پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )خود کو گھانا کا سب سے بڑا جادوگر کہنے والے نانا کواکو بونسام نے فیفا ورلڈکپ 2026 سے متعلق حیران کن پیشگوئی کردی ہے۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کے مطابق انگلینڈ کے ہیری کین کے بارے میں ماضی میں کیے گئے دعوؤں کے بعد اب انہوں نے ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے سے متعلق نئی پیش گوئی سامنے رکھی ہے۔
نانا کواکو بونسام کا کہنا ہے کہ کیپ وردے راؤنڈ آف 32 میں لیونل میسی کی ارجنٹائن کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دے گا جو فٹبال شائقین کے لیے ایک حیران کن دعویٰ ہے۔
???? ¡PREDICCIÓN QUE SACUDE AL MUNDIAL! ????
— Motivaciones Fútbol (@MotivacionesF) June 29, 2026
Nana Kwaku Bonsam, el espiritualista ghanés que se hizo viral por el supuesto “embrujo” a Harry Kane, lanzó una nueva y polémica profecía.
️ Asegura que Cabo Verde ???????? será la selección que eliminará a Argentina ???????? de Lionel Messi en… pic.twitter.com/dRE3YJQz6o
انہوں نے اپنی پیشگوئی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’فلکیاتی اشاروں‘کے مطابق اس بار ورلڈکپ کا ٹائٹل کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال کے نام ہوگا۔
سوشل میڈیا پر ان کی یہ پیشگوئی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور فٹبال شائقین کی جانب سے اس پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
کچھ صارفین اسے محض تفریح قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض اسے دلچسپ پیشگوئی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نانا کواکو نے انگلینڈ اور گھانا کے میچ سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ہیری کین کو گھانا کے خلاف گول کرنے سے روک دیا ہے۔
حیران کن طور پر ہیری کین اس میچ میں کوئی گول اسکور نہ کرسکے بلکہ ان کی کارکردگی بھی متاثر کن نہ رہی۔