سٹار فٹ بالر میسی سعودی کلب میں کھیلیں گے

Jun 29, 2025 | 23:41:PM
سٹار فٹ بالر میسی سعودی کلب میں کھیلیں گے
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )معروف سپورٹس اینکر عبدالرحمن الحمیدی نے فٹ بال کی دنیا میں ایک بڑی خبر  کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی لیونیل میسی نے سعودی پروفیشنل لیگ میں کھیلنے کے لیے آئندہ سیزن سے پیشکش قبول کرلی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق اینکر عبد الرحمن الحمیدی نے گزشتہ شب  نشر ہونے والے پروگرام میں بتایا کہ ا ن کو اپنے خاص ذرائع سے مصدقہ معلومات ملی ہیں کہ میسی نے سعودی لیگ میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

 تاہم وہ اب تک اس بات کا فیصلہ نہیں کر سکے کہ وہ کس کلب کی نمائندگی کریں گے، انہوں نے مزید کہا ہےکہ اس حوالے سے تیز رفتاری سے پیشرفت ہو رہی ہے اور مذاکرات جاری ہیں۔

یہ خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب سعودی اور عالمی شائقین سٹار فٹبالر لیونیل میسی کے مستقبل کے بارے میں بے چینی سے منتظر ہیں,  خاص طور پر ان کی انٹر میامی کے ساتھ حالیہ تجربے کے بعد جبکہ کئی بڑے سعودی کلبز انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی ہوگی