سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سبحان اللہ خان ) خیبر پختونخوا کے شہر سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
ریکٹر سکیل کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کی زیر زمین گہرائی 220کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
قبل ازیں،بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کے نیتجے میں چند مکانات گرنے سے پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ بارشیں اور سیلابی صورتحال،بلوچستان حکومت کی جانب سے ریسکیو کو ہیلی کاپٹر فراہم